کراچی میں کثیر القومی بحری مشق "امن 2019" کی فائنل پلاننگ کانفرنس کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 01:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) کراچی میں کثیر القومی بحری مشق "امن 2019" کی فائنل پلاننگ کانفرنس کا انعقاد - پلاننگ کانفرنس میں امن مشق میں حصہ لینے والےمختلف ممالک کے 41 نمائندوں نے شرکت کی - کثیر القومی مشق امن کا انعقاد سال 2019 کے اوائل میں کراچی میں کیا جائے گا - پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق "امن" کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کی مشق " امن" عالمی بحری سیکیورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل اور متفقہ سوچ کی تشکیل کیلئے بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔ اس مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس مشق میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم " امن کیلئے متحد" کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :