سیالکوٹ، پٹرولنگ افسران کو ٹریفک مینجمنٹ ریفرشر کورس مکمل کروا دیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کی زیر نگرانی پٹرولنگ افسران کو ٹریفک مینجمنٹ ریفرشر کورس مکمل کروا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول ابو بکر خدا بخش اعوان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پیرولنگ پولیس افسران و ملازمان کو ٹریفک مینجمنٹ کورس کروائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس پی پٹرولنگ پولیس کی زیر نگرانی سیالکوٹ اور نارووال کے افسران ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید اور ڈی ایس پی محمد نوید ملک نے کورس کے شرکاء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی سے متعلق میڈیا کے نمائندگان کو آگاہ کیا اور خصوصی لیکچر بھی دیے ، اس موقع پر ڈی ایس پی محمد نوید ملک نے کہا کہ محکمہ کے ملازمان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایسے کورسز کا انعقاد بہت ضروری ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔