گراں فروشی کے خاتمہ کیلئے ’’ قیمت سیالکوٹ‘‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

گراں فروشی کے خاتمہ کیلئے ’’ قیمت سیالکوٹ‘‘ کے نام سے موبائل ایپ ..
سیالکوٹ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع سیالکوٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور گراں فروشی کے خاتمہ کیلئے ’’ قیمت سیالکوٹ‘‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی، اس موبائل ایپ پر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ہر ماہ کی 5تاریخ کومقرر کردہ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں اپ لوڈ کی جائیں گی ،صارفین مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد نوش نہ ملنے اور دکاندار کی جانب سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت ایپ پر درج ٹال فری نمبر پر درج کرواسکیں گے، صارف کی شکایت کا ازالہ کرکے دکاندار کو کئے جانے والے جرمانے کی رسیداسے بھجوائی جائے گی ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر سید بلال حیدر نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعدیہ مہر، اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال ،اے سی سیالکوٹ احمد سعید منج، اے سی سمبڑیال مرضیہ، ڈی او انڈسٹری ارشد بھی موجود تھے، ڈی سیڈاکٹر سید بلا ل حیدر نے کہاکہ صارفین کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ اورتحفظ صارفین کونسل کنزیومر کورٹ سے بھر پور تعاون کرے گی جس کا مقصد عوام کو ریلف فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :