میں نے رمیش کمار کے شراب کے خلاف بل کی مخالفت نہیں کی

بلکہ اس بل کو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی تھی،پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملکہ بخاری

بدھ 12 دسمبر 2018 00:40

میں نے رمیش کمار کے شراب کے خلاف بل کی مخالفت نہیں کی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملکہ بخاری نے کہا ہے کہ میں نے رمیش کمار کے شراب کے خلاف بل کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس بل کو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسی بل کی مخالفت نہیں کرتی تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس بل کو سٹینڈنگ کمیٹی میں بھجوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف یہ تھا اور ہے کہ اس طرح کے بل پر سٹینڈنگ کمیٹی کے ہر فورم پر بحث ہونی چاہئے جس میں عیسائی، ہندو، پارسی اور سکھ رہنمائوں کو شامل کرنا چاہئے۔