سکھر کے علاقہ ملٹری روڈ میں تعمیر عمارت میں دوکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاںبحق جبکہ دو زخمی ہو گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 00:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء)سکھر کے علاقہ ملٹری روڈ پر منگل کی شب زیر تعمیر عمارت میں دوکان کی چھت گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میںایک مزدور جاںبحق جبکہ دو کو ریسکو کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

ملٹری روڈ پر واقع پیزا ٹاؤن کے کے قریب مہر برادری کے فرد کی زیر تعمیر عمارت میںدوکان کی چھت اچانک گر پڑی جس کے کے نتیجہ میں تین کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے، علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ایک محنت کش احمد جتوئی سمیت دو زخمیوں کو بحفاظت نکا ل کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پریالو کا رہائشی مزدور صابر جتوئی ملبے تلے دب کر جانبحق ہو گیا۔

اس کی لاش نکال لی گئی ہے، واقعہ کے بعد علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماء مبین خان جتوئی نے جاری کردہ ایک بیان میں عمارت کی چھت گرنے سے مزدور کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانبحق ہونے والے مزدور کے ورثا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔