محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی حکومت بلو چستان کے اعلامیہ

بدھ 12 دسمبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی حکومت بلو چستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے 22اور23نومبر2018کومنعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جزوی ترمیمی اعلامیہ کی روشنی میں کچلاک یونین کونسل کچلاک کو میونسپل کمیٹی کچلاک ڈسٹرکٹ کوئٹہ جبکہ یونین کونسل صدر سمالان کو میونسپل کمیٹی سنجاوی بمقام زیارت قرار دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کا اطلاق 28جنوری 2019یعنی بلو چستان میں مقامی کونسلوں کی تحلیل پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :