فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر ، افسران اور سٹاف ممبران کا سیّدہ فاطمی کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 12 دسمبر 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر معین الحق، افسران اور سٹاف ممبران نے وزارت خارجہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیّدہ فاطمی کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں سیّدہ فاطمی کا شوہر کے ہمراہ ہنزہ میں قیام کے دوران مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر جانے سے انتقال ہو گیا تھا۔ منگل کو یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق، افسران اور دیگر سٹاف ممبران نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ الله تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :