سوڈان کی اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی تردید

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدالحافظ عبدالرحیم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل کا کوئی ہوائی جہاز سوڈان کی فضائی حدود سے نہیں گزرا اور نہ ہی کوئی طیارہ سوڈانی وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر گزر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کے ہوائی جہاز اب سوڈان کی فضا سے گزر کر جنوبی امریکا جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :