یمنی تنازعے کے فریقین 15 ہزار سے زائد قیدیوں کا تبادلہ کریں گے

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) یمنی حکومت اور حوثی باغیوں نے تقریباً 16ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ ممکنہ طور پر 19 جنوری کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سویڈن میں امن مذاکرات کے دوران فریقین کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس حوالے سے قیدیوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کے جائزے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کی مدد سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6 روز سے سویڈن میں سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اورحوثی باغیوں کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :