روس میں ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل کو 5لاکھ روبل جرمانہ

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) روسی حکام نے امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو پانچ لاکھ روبل جرمانہ کر دیا۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے گوگل کو متعدد بلیک لسٹ ویب سائٹس کو سرچ انجن سے ہٹانے کی درخواست کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ناقدین کے مطابق روس اپنے ہاں متعدد ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے حکومت کے مخالفین کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ گوگل کی طرف سے ماضی میں روسی دباؤ کے تحت یو ٹیوب سے متعدد ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :