جرمنی، دہشت گردی کی سازش میں داعش کی سہولت کار خاتون گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) جرمن حکام نے 40 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ ہے کہ اس نے انتہا پسند تنظیم ’’داعش‘‘ کے دو ارکان کی مدد کی تھی۔ گزشتہ ماہ گرفتار کئے جانے والے یہ دونوں ارکان جرمنی میں ایک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن استغاثہ نے کہا ہے کہ سونگل گی نامی خاتون کو ہیمبرگ شہر سے گرفتار کیا ہے۔

یہ خاتون شام میں داعش تنظیم کے ایک مشتبہ رکن کے ساتھ رابطے میں تھی۔ بعد ازاں دونوں نے داعش تنظیم کے ایک اور رکن کے ساتھ مل کر ایک دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔ منصوبے کے تحت حملہ آوروں کو سمگل کر کے جرمنی کے اندر پہنچانا تھا اور اس کے بعد ان کی شادیاں ایسی خواتین کے ساتھ ہونا تھیں جن کو اس سازش کا پہلے سے علم تھا۔

متعلقہ عنوان :