سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کا صدر بنانے کے لیے نئی مہم شروع

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کا صدر بنانے کے لیے نئی مہم شروع
طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لیبیا میں رواں ہفتے ایک نئی مہم سامنے آئی ہے جس میں مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو ملک کا صدر بنانے کی حمایت کی جا رہی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سابق قذافی حکومت کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں سیف الاسلام کو مارچ 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ لیبیا میں سیف الاسلام پر عائد کردہ سیاسی پابندیوں کے خاتمے اور قبائلی سردار کی حیثیت سے ملک کے سیاسی عمل میںحصہ لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ہم نے آپ کو نامزد کیا کے عنوان سے جاری اس مہم میں معمر القذافی کے حامی شامل ہیں۔ ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ ملک جس بحران سے گذر رہا ہے اس کا حل صدارتی انتخابات اور قذافی خاندان کی اقتدار میں باوقار واپسی میں ہے۔ واضح رہے کہ سیف الاسلام القذافی جون 2017ء کو جیل سے رہائی کے بعد منظر پر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :