Live Updates

فواد چوہدری نے اپنے ہی پارٹی رہنما پر سستی شہرت کا الزام لگا دیا

رمیش کمار نے سستی شہرت کے لیے شراب سے متعلق قرارداد لانے کی کوشش کی جس نے شراب پینی ہے وہ پیتا رہے گا قانون میں ترمیم لانےسے کچھ نہیں ہو گا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 11:33

فواد چوہدری نے اپنے ہی پارٹی رہنما پر سستی شہرت کا الزام لگا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12دسمبر2018ء) گذشتہ روسز حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی رمیش کمار کی جانب سے شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رمیش کمار نے سستی شہرت کے لیے شراب سے متعلق قرارداد لانے کی کوشش کی۔فواد چوپدری نے کہا اس کام میں قانون سے متعلق کچھ نہیں ہو گا جس نے شراب پینی ہے وہ پیتا رہے گا۔

اور جس نے شراب نہیں پینی وہ نہیں پیے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس متعلق قانون میں ترمیم لانے سے کچھ نہیں ہو گا،جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں، میں نے پانچ بل پیش کئے جن میں سے ایک منظور ہوا جس میں سے ایک بل مذہب کے نام پر شراب کے کاروبار کو روکنے کے حوالہ سے تھا، جب بل ایوان میں پیش کیا تو خواتین سمیت ارکان اسمبلی نے مخالفت کی جس کا بہت افسوس ہوا، اس بل کو آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کروں گا، ہم ہمیشہ غیر مسلم کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر حقوق دیتے نہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مذہب کے نام پر شراب کا کاروبار کرنا غلط ہے اور کسی مذہب میں شراب کے کاروبار کی اجازت نہیں، شراب کے کاروبار کو مذہب کے نام پر نہیں چلانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اور مولانا فضل الرحمان کی ایم ایم اے نے تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت کردی، حکمراں جماعت کے رکن اسمبلیرمیش کمار کی جانب سے پیش کیے گئے شراب کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے بل کی حمایت کی۔جب کہ دوسری طرف ارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملکہ بخاری نے کہا ہے کہ میں نے رمیش کمار کے شراب کے خلاف بل کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس بل کو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات