فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی

فائرنگ کا ملزم 29 سالہ نوجوان ہے جو اسٹراس برگ کا رہائشی ہے‘مسلح شخص کا مجرمانہ ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:08

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے ..
سٹراس برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی، واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے، فائرنگ کا ملزم 29 سالہ نوجوان ہے جو اسٹراس برگ کا رہائشی ہے۔مسلح شخص کا مجرمانہ ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے،حملہ آور کے گھر چھاپہ بھی ما را گیا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد فرانس میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا،فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔