پاکستانی فلمسازوں کو بھارت کی نقل نہیں کرنی چاہیے‘حسن زی

اچھوتے موضوعات پر مبنی چھوٹے بجٹ کی فلمیں بھی اچھا بزنس کر سکتی ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکی نژاد پاکستانی فلم ڈائریکٹرحسن زی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمسازوں کو بھارت کی نقل نہیں کرنی چاہیے بلکہ اسکے بجائے وہ اگر ایرانی اور اطالوی طرز پر اپنی الگ شناخت بنائیں تو یہ ان کے اور پاکستانی انڈسٹری کیلئے بہتر ہو گا۔ اچھوتے موضوعات پر مبنی چھوٹے بجٹ کی فلمیں بھی اچھا بزنس کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فلم ڈائریکٹر حسن زی نے کراچی میں ہونیوالے ایک سیمینار میں سکائپ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں ان کاکہنا تھا وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کیا جائے اور جو نوجوان فلمیں بنا رہے ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔فلم میکنگ کے حوالے سے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے پراجیکٹس کیلئے اچھوتے موضوعات کا انتخاب کریں و اضح رہے ڈاکٹر حسن زی کی پاکستان میں بنائی گئی فلم گڈ مارننگ پاکستان اس وقت سان فرانسسکو کے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ فلم میں نغمہ بیگم، علی رضا، سعید پروانہ، شبیر مرزا، غیاث مستانہ، رضوانہ خان، شوکت علی، اعجاز حسین اور عاصم مغل شامل ہیں۔