مقبوضہ کشمیر‘بلال صدیقی سرینگر سینٹرل جیل سے رہائی کے فورابعد دوبارہ گرفتار

اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے حریت قائدین کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا‘شبیر احمد زرگر

بدھ 12 دسمبر 2018 12:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت رہنماء اور تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی کو سینٹرل جیل سرینگر سے رہائی کے فورابعد دوبارہ گرفتار کر کے راج باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پولیس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلال احمد صدیقی جنہیں پولیس نے 4 دسمبر کو انکے گھر سے گرفتار کر کے 10 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پرسرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا تھا کو گزشتہ روز ضمانت پر رہائی کے فوراً بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر کے راج باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

شبیر احمد زرگر نے قابض انتظامیہ کی اس کارروائیوںکو سیاسی انتقام پر مبنی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے حریت قائدین کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔