جناح ہسپتال انتظامیہ نے الحمراء کے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو پانچ ماہ بعد دل کے بائی پاس کا کہہ کر ٹرخادیا

اتنا لمبا وقت دینا ناقابل فہم ،خدانخواستہ مریض کو دل کا جان لیوا دورہ پڑتا ہے تو اسکی ذمہ دار ی کس پر عائد ہوگی‘فنکار

بدھ 12 دسمبر 2018 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے الحمراء ہال l کے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو پانچ ماہ بعد دل کے بائی پاس کا کہہ کر ٹرخادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمراء ہال l کے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق کو 10روز قبل دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا جس پر انہیں جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں انکو چند روز زیر علاج رکھنے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ نے اپریل 2019ء کو دل کے بائی پاس کا وقت دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

اس حوالے سے الحمراء میں کام کرنے والے فنکاروں کاکہنا ہے کہ دل جیسے حساس عضا ء پر پانچ ماہ بعد آپریشن کا وقت دینا ناقابل فہم ہے اگر اس دوران خدانخواستہ مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے یا اس کو دل کا جان لیوا دورہ پڑتا ہے تو اسکی ذمہ دار ی کس پر عائد ہوگی ۔ فنکاروںنے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ حاجی عبدالرزاق اور دوسرے مریضوں کے بائی پاس کے فوری اقدامات کیلئے ہدایا ت جاری کریں ۔