سعودی عرب، فرضی سیل والوں کے خلاف کریک ڈاون

بدھ 12 دسمبر 2018 12:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے فرضی رعایتی سیل لگانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے صارفین کو دھوکہ دینے کیلئے فرضی رعایتی سیل کے بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ فرضی رعایتی سیل لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کو قانون کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی بھی تجارتی ادارہ اپنے سامان تجارت پر رعایت کا اعلان کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ پروڈکٹ کا اصل نرخ ، مصنوعات کے میک ، برانڈ اور دیگر تفصیلات سے وزارت کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے یہ واضح کر ے کہ رعایت کتنے فیصد دینے کاخواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :