مکہ مکرمہ میں منشیات کے 2 بھارتی سمگلر گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 12:43

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سعودی عرب میں ہائی وے پولیس نی منشیات سمگل کرنے والے کرنے 2 بھارتیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہائی وے پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران منشیات سمگل کرنے والے 2 بھارتیوں کی گاڑی سے 61 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ہیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔