مقبوضہ کشمیر، نام نہاد گورنر کی سکیورٹی کیلئے خصوصی کمانڈو فورس قائم کی جارہی ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد گورنر اور ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی کے لئے ایس ایس جی کی طرز پر ایک اور کمانڈو فورس سپیشل سکیورٹی فورس قائم کی جارہی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گورنر سیتا پال ملک کی سربراہی میں قائم ریاستی انتظامی کونسل نے گورنر کے خصوصی سکیورٹی فورس بل 2018ء پاس کر کے ایس ایس ایف کے قیام کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

بل میں گورنر اور ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی کیلئے ایک علیحدہ خصوصی سکیورٹی فورس کے قیام کے لئے قانونی اور آئینی دفعات شامل ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ، ان کے اہلخانہ اور دیگر کی سکیورٹی سے متعلق قانونی لائحہ عمل جموںوکشمیر خصوصی سکیورٹی گروپ ایکٹ 2000ء میں شامل ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے خدشہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی سکیورٹی فورس کے تربیت تافتہ کمانڈوز کو مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے بھی تعینات کیا جاسکتا ہے ۔