ایس ای سی پی نے لاہور میں نومبر کے دوران261کمپنیاں رجسٹر کیں، اصلاحاتی اقدامات کے باعث گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا،ترجمان

بدھ 12 دسمبر 2018 12:46

ایس ای سی پی نے لاہور میں نومبر کے دوران261کمپنیاں رجسٹر کیں، اصلاحاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 261 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔ترجمان ایس ای سی پی نے بتایا کہ ادارے نے نومبر میںملک بھر سے کل 1860کمپنیوں کو رجسٹر کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ نومبر کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں20فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب ایس ای سی پی کی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد93 ہزار 157 ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اضافہ کی بنیادی وجہ اب ادارے کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل میں نام کی آسان شرائط، فیس کی کمی اور کمپنی رجسٹریشن دفاتر کی سہولت کاری جیسے مختلف اصلاحاتی اقدامات شامل ہیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے‘انہوں نے بتایا کہ تقریباً 72فیصد کمپنیاں بطورپرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ26 فیصد سنگل ممبر ، 2 فیصدپبلک ان لسٹڈ غیر منافع بخش کمپنیاں اور لمیٹڈ لائبلٹی کمپنیاں شامل ہیں۔