کیارا ایڈوانی فلم ’’کلنک‘‘ میں خصوصی طور جلوہ گر ہو گی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

کیارا ایڈوانی فلم ’’کلنک‘‘ میں خصوصی طور جلوہ گر ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی فلم ’’کلنک‘‘ میںخصوصی طور جلوہ گر ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ میں ہدایت کار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اپنی سپیشل اپیئرینس کے لئے بہت پرجوش اور خوش ہیں کیونکہ میں تاریخ پر مبنی پہلی فلم کر رہی ہوں جس کی میں نے عکسبندی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں بیک وقت فلم’’ کبیر سنگھ ‘‘ اور ’’گڈ نیوز‘‘ کی عکسبندی کر رہی ہیں اور ہم شائقین کے لئے اچھی فلم بنانے کے لئے پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :