فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کا ٹریلر 18دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کا ٹریلر 18دسمبر کو ریلیز ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کا ٹریلر 18دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کا ٹریلر 18دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لئے ہماری مارکیٹنگ ٹیم بھرپور تیاریاں کر رہی ہے اور ہم اس کے ٹریلر کی ایک بڑی شادی کی طرح تیاریاں کر رہے ہیں یہ ایسا ہو گا جیسے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔ فلم آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :