پرینکا چوپڑا عمان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپسی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

پرینکا چوپڑا عمان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپسی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جوناس کے ہمراہ عمان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس ادھے پور میں ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد عمان پہنچے تھے جہاں دونوں کچھ دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ 20دسمبر کو ممبئی میں اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔