کیلیفورنیا میں فیس بک دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی،

عمارت کو خالی کرا لیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 12:54

کیلیفورنیا میں فیس بک دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اسے خالی کرا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ اطلاع پولیس کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دفتر کی تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :