عراق اور امریکہ کا توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

بدھ 12 دسمبر 2018 12:54

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) عراقی وزیر اعظم اور اہم حکومتی عہدیداروں نے دارالحکومت بغداد میںامریکہ کے وزیر توانائی رک پیری کے ساتھ ملاقات کی۔ فریقین نے دونوںممالک کے درمیان توانائی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

عراقی وزیر اعظم کے پریس آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے رک پیری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ داعش کو شکست دینے کے بعد، عراقی حکومت اقتصادیات اور توانائی کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے فروغ کی کوشش کر رہی ہے،دونوںممالک کو ان شعبوں میں تعاون مضبوط کرنا چاہیے۔

رک پیری نے کہا کہ امریکہ عراق میں استحکام ،ملک کی تعمیر نو اور معیشت کو فروغ دینے میں عراقی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور عراق کی بجلی اور تیل کی صنعتوں کی ترقی کے لیے بھی عراق کا ساتھ دینا چاہتا ہے۔ رک پیری کے ساتھ تقریباً 50 امریکی حکام اور تاجروں نے بھی عراق کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :