چیف جسٹس نے سندھ کی اُم رباب کی فریاد سُن لی
تہرے قتل میں چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 12:45
(جاری ہے)
آئی جی سندھ کلیم امام نے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو کر قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروا دی۔
یاد رہے کہ 17 جنوری 2018ء کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں تین افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیدو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت سات افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ مقتولین کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار خان چانڈیو کے کہنے پر برہان چانڈیو نے پولیس پروٹوکول کی موجودگی میں مختار چانڈیو، کابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتول کی بیٹی اُم رباب نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی تھی کہ اس کے والد کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنوائیں اور اسے اہل خانہ کے ہمراہ تحفظ دلوائیں۔ جس کے بعد آج اُم رباب کی سُنی گئی اور چیف جسٹس نے اس کیس میں آئی جی سندھ کو طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.