انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن میں اسلامیہ کالج کے 18طلباء شرکت کریںگے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء)اسلامیہ کالج کی18طلباء اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کریںگے‘ اسلامیہ کالج کی طرف سے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی فاطمہ عامر‘ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی دل آویزعامراورلاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے اسدعلی خان انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپوکے سفیرہوںگے‘ اسلامیہ کالج کے اٹھارہ رکنی وفد پشتوڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹرسجاد الہٰی کی سربراہی میں اسلامیہ کالج کی نمائندگی کریںگے۔