تورغر کو مثالی بنانے کیلئے ضلعی افسران کو اپنا کر دار ادا کر ناہو گا،ڈپٹی کمشنر فہیم آفریدی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:58

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع تورغر فہیم آفریدی نے کہا ہے کہ تورغر کو مثالی ضلع بنانے کیلئے ضلعی افسران کو اپنا کر دار ادا کر ناہو گا تاکہ ضلع تورغر کو دیگر اضلاع کے برابر لایا جا سکے۔ وہ گذشتہ روز سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر سلیم خان اور ضلع بھر کے تمام افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر تورغر نے کہا کہ تور غر میں مسا ئل کے انبار ہیں لیکن کوششوں اور محنت سے ان کو ختم کیا جا سکتا ہے، افسران تورغر کو مثالی ضلع بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ تورغر کو دیگر اضلاع کے برابر لایا جا سکے، ہر ماہ تمام اداروں کی کارکردگی ریکارڈ ہو گی تاکہ ضلع کے مسائل میں رکاوٹ بننے والے مسائل پر قابو پا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :