ایبٹ آباد یونیورسٹی آتشزدگی کیس،ملزم فیضان قریشی عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 12:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آتشزدگی کیس کے دوسرے ملزم فیضان قریشی کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر حویلیاں پولیس نے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم کو کل جمعرات کو عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد یونیورسٹی میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران آگ لگا دی گئی تھی جس سے یونیورسٹی کا اکائونٹ ڈیپارٹمنٹ، لیب اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جل گئے تھے۔

حویلیاں پولیس نے یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر اور فیاض قریشی ولد حفیظ الرحمن قریشی سکنہ جوگن نواں شہر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پرو وائس چانسلر کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا ہو گئے۔ آتشزدگی کیس کے دوسرے ملزم فیاض قریشی نے عبوری ضمانت کروا لی تھی جو تاریخ پیشی کے موقع پر منسوخ ہو گئی جس کے بعد حویلیاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔