ڈی پی او مانسہرہ کا بفہ تھانہ سمیت بیدادی چائنیز کمیپ کا دورہ

بدھ 12 دسمبر 2018 12:59

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈی پی او زیب الله خان نے بفہ پولیس سٹیشن کے اچانک دورہ کے موقع پر وہاں موجود لوگوں کے مسائل سننے کے علاوہ بیدادی میں چائنیز کمیپ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے تھانہ بفہ کے اچانک دورہ کے دوران تھانہ کے ریکارڈ چیک کرنے سمیت کوت کا بھی معینہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے محرر سٹاف کو احکامات جاری کئے کہ تھانہ میں شکایات لیکر آنے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔ ڈی پی او نے تھانہ بفہ کی حدود میں رہائش پذیر افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر انہیں جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ڈی پی او مانسہرہ نے بیدادی میں چائنیز کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ کی سکیورٹی چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی باشندوں کی سیکورٹی میں کوئی لاپرواہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :