Live Updates

انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت و پارٹیاں کمزور نہیں بلکہ حکومتی عزائم بے نقاب ہوئے ‘پرویز ملک

ملک خطرناک معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے‘خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 13:07

انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت و پارٹیاں کمزور نہیں بلکہ حکومتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اور سیاسی پارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی بلکہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یہ خواہش ہے کہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے اس سے پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا مگر چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔لاڈلے کو قوم پر مسلط تو کیا گیا ملکی معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں، انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اورپارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی، اس طرح پارٹیاں عوام میں پذیرائی اور مقبولیت حاصل کرتی ہیں، ملک خطرناک معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے، حکومت توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نیب کی رفتار کم اس لئے لگ رہی ہے کیونکہ ان کے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمشن کے 6ارب کدھر گئی عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات