Live Updates

کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ تمام معاملات حل نہ ہونے تک لینڈ ایکوزیشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ پر تمام معاملات حل نہ ہونے تک کام کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا اور لینڈ ایکوزیشن کے معاملہ کو روکنے کا فیصلہ برقرار رہے گا

بدھ 12 دسمبر 2018 13:07

کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ تمام معاملات حل نہ ہونے تک لینڈ ایکوزیشن ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پن بجلی منصوبوں پر بننے والی قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ، کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ تمام معاملات حل نہ ہونے تک لینڈ ایکوزیشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ ، نیلم جہلم ہائیڈل منصوبے پر کمیٹی نے کمیشن کی رپورٹ آنے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کر لیا کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد بھی معاملات کا حل نہ نکلنے کی صورت میں سخت اقدام اٹھایا جائے گا پن بجلی منصوبوں پر بننے والی قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی سربراہی میں منعقد ہوا کمیٹی اراکین وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم ، نورین عارف ، مصطفی بشیر ، چوہدری شہزاد اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویثرن ، سیکرٹری پی ڈی او ، ڈی جی ماحولیات اور متعلقہ افیسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ پر تمام معاملات حل نہ ہونے تک کام کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا اور لینڈ ایکوزیشن کے معاملہ کو روکنے کا فیصلہ برقرار رہے گا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات کے بعد بننے والے کمیشن نے نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر رواں ماہ اٹھاراں دسمبر کو دوبارہ دورہ کرنا ہے جسکے بعد اس ماہ کے آخر میں کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرے گا اس کمیشن کی رپورٹ آنے تک اتنظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر رپورٹ آنے کے بعد بھی پانی کے زیادہ بہاو اور تحفظ ماحولیات ایجنسی کی این او سی پر عملدرآمد کیلئے کمیشن نے کام نہ کیا تو اس معاملہ پر سخت اقدام کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد اٹھایا جائے گا کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ ہائیڈل پاور پراجیکٹس مظفرآباد ڈویثرن کا معاملہ ہے حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہی ہے ہم سب مظفرآباد شہر کے رہنے والے ہیں جو پن بجلی منصوبوں سے متاثر ہو رہے ہیں جس طرح ایک عام آدمی متاثر ہوگا اسی طرح ہم بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں ہائیڈل پاور پراجیکٹس سے پڑنے والے اثرات سنجیدگی سے محسوس کرتے ہیں اور ان اثرات کے تدارک کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات