فیس بک کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر خالی کرا لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 13:17

فیس بک کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اسے خالی کرا لیا گیا ۔ یہ اطلاع پولیس کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دفتر کی تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ معروف امریکی کمپنی فیس بک کی عمار ت میں دھماکہ خیز بم کی اطلاع مل جس کے بعد فیس بک کی عمارت کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔لیکن بم کی اطلاع ملتے ہی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

نیو یارک کی پولیس نے ریاست کیکیفورنیا میں شہر مینلو پارک کو اطلاع دی کہ فیس بک کمپنی کی منیلو پارک میں ہیڈ آفس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

جس کے بعد عمارت کو فوری طور خالی کروا لیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس نے 4بج کر 30منٹ پر مقامی پولیس کو بم کی اطلاع دی تھی۔مینلو پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت کو خالی کروانے کے بعد سان میٹیو کاؤنٹی کے بم ڈسپوزل اکوڈ اور تربیت یافتہ کتوں نے دھماکہ خیز مواد کی تلاش ختم ہو گئی ہے۔فیس بک انتظامیہ اور پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں تمام عملہ محفوظ ہے جب کہ عمارت میں کوئی مشکوک شے یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور عمارت بلکل محفوظ ہے۔یاد رہے ر واں برس امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع یوٹیوب کے مرکزی دفتر میں گھس کر ایک 39 سالہ شخص نے فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی۔جس میں جوان سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔