وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ کی ملاقات ،ْ

دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ارجنٹینا کے سفیر نے دوطرفہ باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تعاون کا یقین دلایا

بدھ 12 دسمبر 2018 13:52

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ارجنٹینا اور اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ارجنٹینا کے سفیر کو پاکستان کی انوسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیاارجنٹینا کے سفیر نے دوطرفہ باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا