Live Updates

نواز شریف کی شہبازشریف سے ملاقات ،ْ

ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو

بدھ 12 دسمبر 2018 13:52

نواز شریف کی شہبازشریف سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں منسٹر انکلیو میں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جو دو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات