خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت نے 22 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 12 دسمبر 2018 13:26
(جاری ہے)
کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔
میرے گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں واش روم کے اندر چٹخنی نہیں ہے۔ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج صبح ناشتہ بھی نہیں کیا کیونکہ ہمیں دیا جانے والا ناشتہ کھانے کے قابل نہیں تھا۔ یاد رہے کہ خواجہ برادران اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھے جس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔ گذشتہ روز احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے خواجہ برادران کو حراست میں لے لیا تھا۔پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے دست راست قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کے انکشافات کی وجہ سے ہی خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.