سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈریفارمز کل کوئٹہ، ڈیرہ غازی خان روڈ منصوبے پر بریفنگ لے گی

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈریفارمز کل کوئٹہ، ڈیرہ غازی خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈریفارمز کو کل جمعرات کو کوئٹہ، ڈیرہ غازی خان روڈ منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی کا اجلاس سینٹر آغا شہباز خان درانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کو وزرات توانائی کو پاور سیکٹر کے منصوبوں کے لئے گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران جاری کیے گئے گئے فنڈز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح کمیٹی اجلاس میں وزرات آبی ذرائع کوواپڈ منصوبوں کے لئے گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران جاری فنڈز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :