سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کا اجلاس کل منعقد ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کا اجلاس کل منعقد ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ واقتصادی امور کا اجلاس کل جمعرا ت کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے منگل کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ اور اس کے ملکی معیشت پر اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا ۔کمیٹی ایجنڈے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رائس انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔