چاہتے ہیں ایران یمن سے نکل جائے‘ٹرمپ

یمن کے بارے میںہمارا موقف واضح ہے کہ جو وہاں ہو رہا ہے وہ برا لگتا ہے ،ْ انٹرویو سعودی عرب امریکہ کا بہت اچھا اتحادی ہے ،ْسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے رہنما ہیں ،ْ امریکی صدر

بدھ 12 دسمبر 2018 14:08

چاہتے ہیں ایران یمن سے نکل جائے‘ٹرمپ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے بارے میں کہا ہے کہ یمن کے بارے میںہمارا موقف واضح ہے کہ جو وہاں ہو رہا ہے وہ برا لگتا ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے چاہتے ہیں کہ ایران یمن سے نکل جائے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اوول آفس میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی فرمانروا کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا بہت اچھا اتحادی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے رہنما ہیں۔

خبر ایجنسی کے سوال کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے پر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت اس کا یقینی مطلب یہی ہے۔امریکی صدر کے مطابق سنا ہے اقتدار پر محمد بن سلمان کی گرفت بہت مضبوط ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سینیٹرز سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی تجویز نہیں دیں گے۔