برطانوی وزیر اعظم کار میں پھنس گئیں

گاڑی رکنے پر برطانوی وزیر اعظم گاڑی سے باہر نہ نکل سکیں، جرمن چانسلر انتظار کرتی رہیں ڈرائیور نے مینوئل طریقے سے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا تو تھریسامے باہر نکلیں ،ْ مسکرانے لگیں

بدھ 12 دسمبر 2018 14:08

برطانوی وزیر اعظم کار میں پھنس گئیں
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑ گیاجب وہ بریگزٹ ڈیل پر بات کرنے برلن پہنچیں تو کار کا دروازہ لاک ہو گیا ،ْ گاڑی رکنے پر برطانوی وزیر اعظم گاڑی سے باہر نہ نکل سکیں، جرمن چانسلر انتظار کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے مینوئل طریقے سے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا تو تھریسامے باہر نکلیں، جنہوں نے اس لمحے چہرے پر مسکراہٹ سجالی۔