مریم اورنگزیب کو اپنی لیڈر شپ کو چوڑیاں پیش کرنی چاہئیے

مریم اورنگزیب اس وقت ن لیگ میں اکیلے ہر چیز کا مقابلہ کر رہی ہیں یہاں تک کہ وہ پریس ریلیز بھی خود بناتی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 14:28

مریم اورنگزیب کو اپنی لیڈر شپ کو چوڑیاں پیش کرنی چاہئیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ن لیگ کی لیڈر شپ کو چوڑیاں پیش کرنی چاہئیے۔میری جب مریم اورنگزیب سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میں تو بلکل پھنسی ہوئی ہوں۔مریم اورنگزیب خود ہی پریس ریلیز بناتی ہیں اور اس کوواٹس ایپ پر شئیر کرتی ہیں اور تمام اخبارات کو بھیج دیتی ہیں۔

اور اس وقت مریم اورنگزیب تن تنہا تمام حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔جب کہ نواز شریف صاحب کو تو مشاہد اللہ صاحب کو بلا کر پوچھنا چاہئیے کہ آپ ن لیگی کی ترجمانی کیوں نہیں کرتے،مشاہد اللہ تو ہر وقت چین کے دورے پر ہوتے ہیں اور وہ بات بھی زیادہ تر سی پیک کے حوالے سے ہی کرتے ہیں اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ اس وقت مریم اورنگزیب تمام حالات کا اکیلے مقابلہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے نیب نے سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق چھان بین شروع کر دی ہے مریم اورنگزیب پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جب کہ مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی خبریں ہیں۔

تاہم اب نیب نے اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی ایک بیان دے چکے ہیں۔ٹھے انہوں نے کہا کہ مجھے غیر قانونی تقرری کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ عطاءالحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے مخلص نہیں ہیں۔مریم اورنگزیب ے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردِ عمل سامنے آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ میں عطا الحق قاسمی کی بہت عزت کرتی ہوں میرا ان سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف بڑے لیڈر ہیں وہ کسی سے پوچھ کر سیاسی فیصلے نہیں کرتے اور ہم سب ان کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔