اسرائیلی عدالت سے فلسطینی لڑکیوں 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 12 دسمبر 2018 15:10

رام اللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چی اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ کو 30 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے اور دوران قید غیر مناسب رویے کی وجہ سے قید کی سزا پانچ سال تک ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے 19 سالہ اسراء سمیح جابر کو اڑھائی سال قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسراء جابر کو اسرائیلی فوج نے گیار فروری 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک یہودی آباد کار کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور اسی الزام میں اس پر مقدمہ چلایا گیا۔اسراء جابر کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر سے ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے۔ اسے اس وقت دامون جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔