مراد سعید بھی احتساب کا عمل علیمہ خان سے شروع کرنے کے حامی
قومی اسمبلی میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ جس نے بھی عوام کا پیسہ لوٹا اس کی جائیداد ڈی چوک پر نیلام کی جائے۔کیا اپوزیشن اس بات سے اتفاق کرتی ہے؟ اپوزیشن کا احتساب کا عمل وزیراعظم کی بہن علیمہ خان سے شروع کرنے کا مطالبہ
مقدس فاروق اعوان بدھ 12 دسمبر 2018 14:59
(جاری ہے)
مراد سعید نے مزید کہا کہ ماضی میں ٹرمپ کی بات پر حکمران خاموش ہو جاتے تھے لیکن عمران خان نے ٹرمپ کو جواب دیا۔
اگر آپ نے حلال کمائی کی ہے تو ثبوت دیں اور بات ختم ہو جائے گی۔مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 7 رہنماؤں نے ان سے این آر او مانگا ہے لیکن اب این آر او نہیں بلکہ کیسز چلیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ جو پہلا بندہ میرے پاس این آر او مانگنےکے لیے آیا تھا وہ ابھی بھی اس ایوان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو میں این آر او لینے والے کا نام بھی بتاؤں گا۔خیال رہے علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کیا تھا،کیو میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا، رشوت لینا تو دورکبھی دی بھی نہیں، زندگی میں کبھی غلط طریقےسے پیسا کمانے کی کوشش نہیں کی۔عمران خان ے ہمیشہ پیسا جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔ صرف ضرورت کے لیے پیسا کمانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج کل بریکنگ نیوزمیں ہوں اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ والد پر الزامات بھی لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.