اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

بدھ 12 دسمبر 2018 15:38

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ دریائے اردن میں گھروں پر چھاپے مار کر مذید 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کر مذید 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاہے۔ان افراد کو پوچھ گچھ کے لیے علاقے کے ایک تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 430 اداراتی قیدی، 6 ممبرانِ اسمبلی اور 270 بچوں سمیت 6 ہزار فلسطینی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :