قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ء تک لائی جائے گی‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

بدھ 12 دسمبر 2018 15:38

قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ء تک لائی جائے گی‘ وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے پالیسی مارچ 2019ء تک لائی جائے گی‘ شمسی توانائی سے سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے‘ حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کی توجہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر مرکوز ہے اور مارچ میں اس بارے میں پالیسی بھی لائی جارہی ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی سستی حاصل کی جاسکتی ہے‘ اس سے مختلف صوبوں میں بجلی پیدا کرنے کے مواقع ہیں۔ صوبے بھی اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :