اس وقت پن بجلی 23 فیصد‘ فرنس آئل 19‘ آر ایل ایف جی 17 فیصد‘ کوئلہ سے دس فیصد اور نیوکلیئر سے 7 فیصد بجلی حاصل ہو رہی ہے، وزارت بجلی

بدھ 12 دسمبر 2018 15:38

اس وقت پن بجلی 23 فیصد‘ فرنس آئل 19‘ آر ایل ایف جی 17 فیصد‘ کوئلہ سے دس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزارت بجلی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں 11ہزار میگاواٹ سے زائد کے 21 منصوبے نجی شعبہ میں زیر عمل ہیں‘ ان میں تھرکول کے ساتھ اور پن بجلی کے 14 منصوبے شامل ہیں‘ نیپرا نے موجودہ حکومت کو تین روپے 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالا اور 95 فیصد غریب اور متوسط افراد پر بوجھ نہیں ڈالا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ ملک میں اس وقت پن بجلی 23 فیصد‘ فرنس آئل 19‘ آر ایل ایف جی 17 فیصد‘ کوئلہ سے دس فیصد‘ نیو کلیئر سے 7 فیصد بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2010ء میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار 6 روپے 90 پیسے جبکہ مارچ 2018ء میں 11 روپے 71 پیسے تھا۔ یہ سابق حکومت کے دور کا ہے۔ نیپرا نے ہماری حکومت کو تین روپے 84 پیسے فی یونٹ اضافہ کی تجویز دی تاہم ہم لوگ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر بیٹھے اور ایسا حل نکالا کہ 95 فیصد تاجر اس سے متاثر نہیں ہوئے۔ ٹیوب ویلز کے نرخ کم کئے۔ حکومت کو وزارت اپنے ذرائع سے ڈیڑھ سو ارب روپے بچا کر دے گی۔