سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے چین کی جانب سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 12 دسمبر 2018 15:38

سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے چین کی جانب سے کوئی تجویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے چین کی جانب سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسڑ کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے بتایا کہ چین سے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔ دنیا میں ویو ٹیکنالوجی سے چھوٹے چھوٹے پلانٹس لگے ہیں۔ یہ صرف شہروں کے ساتھ ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے۔