رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 12.61 فیصد کمی

بدھ 12 دسمبر 2018 15:59

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 12.61فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018ء کے پہلی5 ماہ میں مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی کل پیداوار 24ہزار 259 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹریکٹروں کی کل پیداوار 27ہزار698 یونٹ تھی اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران ٹریکٹروں کی کل پیداوار میں 12.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی مجموعی فروخت 23ہزار829 یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ٹریکٹروں کی مجموعی فروخت 27 ہزار 334 یونٹ ریکارڈ کی گئی اس تناسب سے رواں مالی سال کے پہلی5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت ٹریکٹروں کی فروخت میں 12.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :