رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں بسوں کی پیداوار اور فروخت میں 27.09 فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 12 دسمبر 2018 15:59

رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں بسوں کی پیداوار اور فروخت میں 27.09 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت مختلف کمپنیوں کی بسوں کی پیداوار اور فروخت میں مجموعی طور پر 27.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مختلف کمپنیوں کی بسوں کی کل پیداوار 441یونٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی بسوں کی کل پیداوار 375یونٹ تھی۔

اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ دوران بسوں کی پیداوار میں 17.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی بسوں کی کل فروخت 377یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بسوں کی کل فروخت 276یونٹ رہی۔ اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران فروخت ہونے والی بسوں میں 36.59فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :